وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت ویزا اور پاسپورٹ سے متعلق امور پر 6 پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

74
APP77-28 ISLAMABAD: February 28 - Federal Minister for Interior, Prof. Ahsan Iqbal chairing a video conference with ambassadors of Pakistan. APP

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت ویزا اور پاسپورٹ سے متعلق امور پر 6 پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں موجود پاکستانی سفراءنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ ، چئیرمین نادرا اور وزارت داخلہ کے حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءنے وزیر داخلہ کو پاکستانی نژاد شہریوں کے ویزا، پاسپورٹ اور نادرا سے متعلق امور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں، ان کی پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔