اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔