اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے ۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی فیض آباد میں 10کلاس رومز اور10لیبارٹریوں …
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد کا باقاعدہ افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے ۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی فیض آباد میں 10کلاس رومز اور10لیبارٹریوں کی سہولت موجود ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈگری کالج منڈی فیض آباد کی عمارت کےلئے مخیر حضرات کی جانب سے مہیا کی جانے والی 8کنال اراضی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈگری کالج منڈی فیض آباد کی تعمیر میں کل 9کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی اس ضمن میں کاوشوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی فیض آباد کا دورہ بھی کیا اورہسپتال میں مختلف وارڈرز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔








