اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اور سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیرداخلہ مے سردار نسیم سمیت تمام سوگواران سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔