وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اظہار برہمی

154
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ خواتین شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعہ پر دلی افسوس ہے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔