وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

114

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بے مثال ہے،پاکستان آج ایک باقابل بھروسہ دوست اور بھائی سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام اورشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے خاندان کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور درجات بلند کرے۔