اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سےپاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں، یواے ای تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستا ن کےمشکل ترین وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے،یو اے ای کی سپورٹ کے بہت ممنون ہیں، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں روز گار کے مواقع میسر کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،تعلقات میں وسعت کیلئے باہمی روابط کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔