وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی ملاقات

98

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ سے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے ملاقات کی۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت کے امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں عبدالرحمان کانجو نے منگل کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔