وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا معاون خصوصی احد خان چیمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

95

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے معاون خصوصی احد خان چیمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے،ماں کا سایہ سر سے اٹھنا انتہائی غم ہے۔وزیر داخلہ نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔