وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر ،سینئر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر اظہار افسوس

156
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر سینئر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کر۔

وزیر داخلہ نے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر نجمی صاحب کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو تادیر رکھا جائے گا۔