وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

183
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جرات مندانہ کردار ادا کر رہے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نےجمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ہر ممکن تعاون دیتے ہوءے دہشتگردوں کے خلاف منظم آپریشن کی ہدایت دی تھی۔وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔