وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کامولانا عبدالشکور کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

109

اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نےدعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیر داخلہ نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ۔