وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا معروف فنکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

79
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے معروف فنکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی خان اپنے اندر ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، انہوں نے فن اداکاری میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ قوی خان کی اداکاری کا سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے، آپ نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کئے، ٹی وی اور فلم انڈسٹری آج ایک تجربہ کار اور سینئر فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔