اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جمعہ کووزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پروزیر داخلہ شیخ رشید کا ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عامر مجید نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو رینجرز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے رینجرز کی خصوصی مشقیں بھی دیکھیں۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہدا ہر شہید ہونےواکے جوانوں کے لیے دعا کی ۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ پاکستان رینجرز بارڈرز پر تعینات ہے اور داخلی سکیورٹی کے امور سر انجام دے رہی ہے ۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارڈر سمگلنگ روکنے میں رینجرز کا کردار اہم ہے ۔ پاکستان رینجرز کے نوجوان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔