وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

167

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ‏اس طرح واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالی شہید ہونے والے کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔