اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوسندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے ۔
جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لارجز میں کسی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہو رہی ہے یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خریدا جا رہا ہے آج پوری قوم دیکھ رہی ہےایک طرف چور اچکے ہیں جو لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے خریدوفروخت کر رہے ہیں۔