وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ،قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا متفقہ فیصلہ

127

پشاور۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کو گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور دورہ کے دوران گورنر ہاؤس گئے جہاں پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر امیر مقام، صدر اے این پی ایمل ولی خان، میاں افتخار، قومی وطن پارٹی کے سکندر حیات شیر پاؤ سمیت دیگر سیاسی قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں صوبے خیبر پختونخوا میں قیام امن کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی نے بھی شرکت کی۔