17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الفطرلاہور میں ادا کی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الفطرلاہور میں ادا کی

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور بعد ازاں عزیز و اقارب سمیت عوام سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، استحکام، سالمیت، امن اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیر داخلہ نے شہدا وطن کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے ان عظیم ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ ہمیں اپنی خوشیوں میں مستحق بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں وطن کے محافظوں کو بھی یاد رکھیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577545

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں