وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں پولیس چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں پولیس چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

155

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوکی پر تعینات جانبازوں نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک کو ملایا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو شاباش دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تونسہ چوکی پر تعینات پولیس نے بروقت دلیری کا مظاہرہ کرکے خارجی دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کیا، حملہ ناکام بنانے والے پنجاب پولیس کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔