24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خا رجی دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں