22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائقِ تحسین ہیں، اور پوری قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں