اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔
محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز بہادری سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے۔