33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ میں منسٹر سیکرٹریٹ پہنچنےپر وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا۔ ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صدارت کریں گے۔ ا جلاس وزیر اعلی ہائوس بلوچستان میں شروع ہو چکا ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹرجنرل پولیس، آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی فرنٹیئر کور سائوتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی سپیشل برانچ،ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497834

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں