وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا فون، عید کی مبارکباد دی

60
عید الاضحیٰ پر سی ڈی اے، پولیس، قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پرامن گزری، وزیر داخلہ

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلی فون کیا اور وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم آپ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات پر بحرین کے وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔