27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد کی انتظامیہ...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد کی انتظامیہ سے متعلق اہم اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ ڈھانچوں اور غیر مجاز ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سیٹلائٹ میپنگ استعمال کی جائے، تمام متعلقہ افسران کو اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ایک اہم اجلاس میں شہری انتظام، قانون کے نفاذ اور انتظامی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ ،اسلام آباد کے چیف کمشنر، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ ڈھانچوں اور غیر مجاز ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو روکنے کے لیے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سیٹلائٹ میپنگ کے استعمال کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے پولیس اور انتظامیہ پر زور دیا کہ عوامی اعتماد اور فعال خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنا امیج بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایس پیز اور اے سی کو اپنے فرائض فعال طور پر انجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوامی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے افسران سے نئے اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیا اور ان کے نفاذ کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔وزیر داکلہ نے مزید کہا کہ اس مشن کو پوری وابستگی اور قومی جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اور صفائی کے خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601192

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں