21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قلات کے قریب مسافر بس پر...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ اور حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ اور حملے کی مذمت کی اور واقعہ میں 3 مسافروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں