28.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اور پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں