وفاقی وزیر داخلہ نے ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل اور منیجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس پی سٹی رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل اور منیجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک شہری نے وزیر داخلہ کو اطلاع بھجوائی کہ رضوان گوندل نے ایک فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل اور منیجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک شہری نے وزیر داخلہ کو اطلاع بھجوائی کہ رضوان گوندل نے ایک فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں ہنگامہ کیا اور ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل کی۔ مذکورہ پولیس افسر نے معمولی بات پر ہوٹل منیجر کوگرفتار کیا اور اسے کافی دیر غیر قانونی حراست میں رکھا۔ ابتدائی انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر وزیر داخلہ نے مذکورہ ایس پی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرنے اور اسے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دیئے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مذکورہ افسر اسلام آباد پولیس کے تشخص کو زک پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں ایسے افسران کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیرِداخلہ نے سپیشل برانچ کے متعلقہ اہلکار کو بھی اس واقعہ کی رپورٹ نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔

Leave a Reply