کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سندھ حکومت کی مشاورت سے آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان …
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سندھ حکومت کی مشاورت سے آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اردو بولنے والوں کی حب الوطنی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، ایک شخص کی کال پر شہر کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، کراچی کا امن کا پورے ملک کا امن ہے، قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل پرائیوٹ ٹی وی چینل پر حملہ کیا گیا اور شہر کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی، اس کوشش کو ناکام بنانے پر سیکورٹی اداروں اور کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیمرے کی آنکھ نے اس واقعہ کو پوری دنیا میں دکھایا، سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کی، سارے عمل میں میڈیا کا کلیدی کردار تھا۔








