وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کی منظوری دےدی وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کی تجویز پر فیڈرل کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری بھی دےدی اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عدالتوں سے کمزور استغاثہ اور تحقیقات کی وجہ سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کی منظوری دےدی

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کی منظوری دےدی
وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کی تجویز پر فیڈرل کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری بھی دےدی
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عدالتوں سے کمزور استغاثہ اور تحقیقات کی وجہ سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سزاﺅں کی کم شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کی منظوری دےدی ہے۔ اس ضمن میں چوہدری نثار علی خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی تجویز پر فیڈرل کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دےدی ہے۔ یہ کور گروپ وفاقی اور صوبائی حکومتوں، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور پاکستان میں کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گا۔








