کلرسیداں ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے جس آفیسر کی سربراہی میں پاناما لیکس اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تاہم الزام تراشی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ترک کرنا ہوگی، تحریک انصاف کو 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، ممتاز قادری کے چہلم پر انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدہ توڑا گیا، ڈی چوک یا ایف نائن پارک میں آئندہ کسی کو جلسہ یا دھرنے کی اجازت نہیں ، عمران خان کا قومی چینل پر قوم سے خطاب کا استحقاق نہیں بنتا ۔ وہ ہفتہ کو یہاں کلر سیداں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور نو منتخب کونسلروں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=319