اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شناختی کارڈوں کی تصدیق مہم کے دوران پہلے تین ماہ میں سواآٹھ کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیقی مکمل ہوچکی ہے ‘ دوران تصدیق2لاکھ جعلی شناختی کارڈز کی شناخت ہوئی‘ 50ہزار شناختی کارڈز بلاک ‘10ہزار شناختی کارڈز مزید کارروائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیئے گئے ہیں ‘قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ وزارت داخلہ کی موثر مہم کی وجہ سے 2ہزار سے زائد غیر ملکیوں رضا کارانہ طور پرپاکستانی شہریت واپس دیدی ہے‘عنقریب جعلسازی سے پاک ای پاسپورٹس کا اجراءکر یں گے ۔وہ جمعہ کی شام نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈ کوارٹر میں شناختی کارڈوں کی تصدیقی مہم کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔