وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور عدالتی مفرووں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا

118

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور عدالتی مفرووں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان کے مطابق بدھ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے اشتہاری ملزم رضوان الحسن ولد اصغر علی ‘ساکن ٹوبہ ٹیک سنگ کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف 23جون 2014کو ایف آئی آر نمبر 241/14درج ہوئی تھی ۔ملزم نے بیرون ملک کا جھانسہ دیکر اڑھائی لاکھ روپے ہتھائے تھے ۔دوسری کارروائی کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم نے اشتہاری ملزم طارق محمود ولد عبداللہ خان ساکن کریم پورہ لالہ موسی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کے خلاف 2012میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ایف آئی اے ٹیم نے تیسری کارروائی کے دوران محمد اسرار احمد ولد محمد نواز ساکن نیو ٹاﺅن شپ لاہور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کے خلاف 2015میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اسے اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا ۔