وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈی جی رینجرز سے ٹیلی فونک رابطہ

110

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسے فون پر رابطہ کیا اور سندھ بالخصوص کراچی میں حالات پر امن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سے ٹیلی فون پر بات چیت کر تے ہوئے ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیا ہاوسز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی شامل ہونی چاہیے۔ وزیرِداخلہ نے کراچی اور سندھ کی مجموعی امن وعامہ کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ پائے اور کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کرسکے۔