وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانیہ کے سابق وزیراعظم سے ملاقات

لندن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پاک۔برطانیہ دوطرفہ تعلقات، خطہ کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈیوڈ کیمرون کے تاریخی بیان ”پاکستان کے …

لندن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پاک۔برطانیہ دوطرفہ تعلقات، خطہ کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈیوڈ کیمرون کے تاریخی بیان ”پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور پاکستان کے دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ڈیوڈ کیمرون کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میں پاک۔برطانیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے ڈیوڈ کیمرون سے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت، اداروں بالخصوص پاکستان کے عوام کیلئے ان کی معاونت ایک سچے دوست ملک کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Leave a Reply