راولپنڈی ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی، روزگار ملے گا، مشکل حالات کے باوجود قوت ایمانی کے جذبہ سے توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے بڑے بڑے مسائل کا سامنا کیا اور انہیں حل کر رہے ہیں‘سیاست کھیل کود کا نام نہیں، یہ مشکل عمل ہے، اسمبلی کے فلور پر کھڑا …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مختلف منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی، روزگار ملے گا، مشکل حالات کے باوجود قوت ایمانی کے جذبہ سے توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے بڑے بڑے مسائل کا سامنا کیا اور انہیں حل کر رہے ہیں‘سیاست کھیل کود کا نام نہیں، یہ مشکل عمل ہے، اسمبلی کے فلور پر کھڑا ہو کر حکومت پر تنقید کرنا آسان کام ہے لیکن قوم کی تعمیر کرنا مشکل کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں حلقہ این اے 52 یو سی 78 ڈھوک منشی میں 625 بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال، 200 کنال پر محیط قبرستان اور جنازہ گاہ کے قیام اور منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے اربوں روپے کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








