وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی قسمت کا فیصلہ پاکستان کی حکومت اور عدالتیں کریں گی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بھی بن جائیں تو یہ فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں۔ پیر کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فاکس نیوز کو انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی قسمت کا فیصلہ پاکستان کی حکومت اور عدالتیں کریں گی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بھی بن جائیں تو یہ فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں۔ پیر کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فاکس نیوز کو انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کسی اور کو حق حاصل ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملہ پر بھی نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کے تاثرات اور موقف انتہائی غلط ہیں۔

Leave a Reply