وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر تحقیقات کا معاملہ اپوزیشن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے‘ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرنے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے …

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر تحقیقات کا معاملہ اپوزیشن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے‘ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرنے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر تحقیقات کےلئے حکومت نے لیت و لعل سے کا م نہیں لیا ، وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کمیشن کے قیام کا فوری اعلان بھی کردیا جبکہ اپوزیشن اس حوالے سے اپنے مطالبات تبدیل کرتی رہی‘ حکومت تو بالکل کلیئر تھی۔ اپوزیشن نے پہلے ایف آئی اے سے تحقیقات کا کہا ہم اس پر بھی مان گئے۔ پھر اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا حکومت نے پھر رضامندی ظاہر کردی لیکن اس کے بعد اپوزیشن نے سپریم کورٹ کو ایک خط لکھنے کا کہہ دیا ، وہ مطالبہ بھی ہم مان گئے لیکن اس سب کے باوجود اپوزیشن تحقیقات کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جوکہ درست نہیں۔

Leave a Reply