وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس،

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکیوں کو نادرا کے شناختی کارڈ جانے ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو ملک بھر کے 180ملین شہریوں کے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کےلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کےلئے 48گھنٹوں کی مہلت دیدی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے علاقے میں ڈورن حملے کا شکار …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکیوں کو نادرا کے شناختی کارڈ جانے ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو ملک بھر کے 180ملین شہریوں کے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کےلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کےلئے 48گھنٹوں کی مہلت دیدی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے علاقے میں ڈورن حملے کا شکار ہونے والی کار سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملنے پر اٹھنے والے سوالات جن میں یہ کہا گیا کہ گاڑی کے قریب سے ملنے والی دستاویزات طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہیں پر شناختی کارڈوں کی دربارہ تصدیق کی ہدایت دی ہے۔ بدھ کو نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا‘ ڈائریکٹر جنرل نادرا‘امیگریشن اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply