وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان کی پنجاب ہاﺅس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

115

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے کہا ہے کہ احتساب تب ہوگا جب نیب کا چیئرمین حکومت اور اپوزیشن نہیں عدلیہ مقرر کرے گی، پیپلز پارٹی مجھ سے اس لئے ناراض ہے کہ میں نے ایف آئی اے میں کرپشن کے ان کیسوں پر کارروائی کو آگے بڑھایا جو انہوں نے اپنے دور میں روک رکھی تھی، خانانی اینڈ کالیا کا کیس منی لانڈرنگ کا بدترین کیس ہے اس میں اور بھی بڑی مجرمانہ سرگرمی ہوئی، سابق حکومت نے اس پر کارروائی روک دی اور ریکارڈ ضائع کردیا، دو ہفتے میں پیش رفت ہوگی، غیرمجاز افراد سے سکیورٹی واپس لینے اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کینسل کرنے سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوئی، وزارت داخلہ نے ساڑھے تین سال میں وہ کام کئے جو ماضی میں کسی نے نہیں کئے، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر جواب سپریم کورٹ میں دوں گا۔