وفاقی وزیر داخلہ کاآئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

268
حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ خان نے شہید بریگیڈیئر مصطفی برکی کی بلندی درجات کیلئے دعا۔

وزیر داخلہ نے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا۔