وفاقی وزیر داخلہ کا تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

70

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتربت نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایک سانحہ سے بچایا۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نےشہید سپاہی نعمان فرید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔