اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے انہیں نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے ۔
اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے انتظامیہ اور ایم سی آئی کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نےچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اورنشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،بارش کے باعث برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاو کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ضرورت کے مطابق اضافی عملہ اور مشینری لگائی جائے۔ اے ڈی سی جیز، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ڈی اے افسران، ایم سی آئی ، 1122 کی ٹیمیں نکاسی آب کے لئے متحرک ہیں۔