اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے کے حوالے سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق مسافروں کی مکمل شناخت اور ڈی این اے سیمپلنگ کے لئے ڈیڈ باڈیز کو پمز منتقل کیا جا رہا ہے ‘ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا …
وفاقی وزیر داخلہ کو طیارہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ، ترجمان وزارت داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے کے حوالے سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق مسافروں کی مکمل شناخت اور ڈی این اے سیمپلنگ کے لئے ڈیڈ باڈیز کو پمز منتقل کیا جا رہا ہے ‘ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو اس ضمن میں ہر ممکنہ مدد کی ہدایت دی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔








