اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہ نورانی مزار میں دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک امدادی طیارہ کا بندوست کرے تاکہ ایف سی دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرسکے۔