ایف آئی اے کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیوں میں جدت، وسعت، تیزی اور فعالیت لائے، آئندہ 90 روز میں مربوط اور منظم حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کرکے اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزارت داخلہ میں اجلاس کے دوران ہدایت
اجلاس میں انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم، گرفتار شدگان کے خلاف قانو نی کارروائی میں اب تک کی پیش رفت، انسانی سمگلرز کا ڈیٹا بیس بنانے کے علاوہ ایف آئی اے کے زیرِ تفتیش خانانی اینڈ کالیا کیس، پاکستان کرنسی ایکسچینج کیس، اے کے ڈی سکیورٹیز جیسے اہم کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔07 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیوں میں جدت، وسعت، تیزی اور فعالیت لائے، آئندہ 90 روز میں مربوط اور منظم حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کرکے اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین نادرا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخواہ میں تعینات ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=164