وفاقی وزیر داخلہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت ، سکیورٹی فورسز انتہائی دلیری اور شجاعت سے دہشت گردوں کے قلع قمع میں مصروف عمل ہیں، رانا ثنا اللہ خان

120

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز انتہائی دلیری اور شجاعت سے دہشت گردوں کے قلع قمع میں مصروف عمل ہیں، انشا اللہ اسی جذبہ سے جلددہشت گردی کے اس ناسور کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ خان نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی اور تین دہشت گردوں کو جہنم و اصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر داخلہ نے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ ، افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔