24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ کی ہنگو میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر...

وفاقی وزیر داخلہ کی ہنگو میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید جوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں