وفاقی وزیر داخلہ کی یوویٹ کوپر کو برطانیہ کا وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد

215
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوویٹ کوپر کو برطانیہ کا وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یوویٹ کوپر برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے اور ہم آپ کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات خاص طور پر داخلی امور اور سلامتی سے متعلق معاملات کو مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔