وفاقی وزیر دفاعی پیداواراکی آذربائیجان کے سرحدی سروسز کے چیف سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے آذربائیجان میں ریاستی سرحدی سروسز کے چیف ایلسحن گلیوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ سرحدی انتظام کے امور زیر غور آئے ۔دونوں ممالک نے سرحدی انتظام سے متعلق ماہرین کے تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان میں تیار ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں اور گولہ …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے آذربائیجان میں ریاستی سرحدی سروسز کے چیف ایلسحن گلیوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ سرحدی انتظام کے امور زیر غور آئے ۔دونوں ممالک نے سرحدی انتظام سے متعلق ماہرین کے تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان میں تیار ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں اور گولہ بارودی کی فراہمی کے امکانات کے بارے میں آذر بائیجان سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ زور دیا کہ پاکستان کے تربیتی اداروں میں ریاستی سرحدی فورسز کی تربیت کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں ۔انہوں نے سپرمشاق جے ایف 17کی فراہمی کی بھی پیشکیش کی۔دریں اثناءوفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے اندرونی امور کے وزیر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply